Posts
Showing posts from 2017
عمران خان نے اپنے کھلاڑیوں کو 'ہوٹل کے کمروں میں ایک رات کے لیے لڑکیاں لانے' کا کہا
- Get link
- X
- Other Apps
عمران خان نے اپنے کھلاڑیوں کو 'ہوٹل کے کمروں میں ایک رات کے لیے لڑکیاں لانے' کا کہا" "تاریخِ پاکستان کرکٹ میں کپتانوں کی ریٹنگز" تحریر میں عمران خان سے متعلق تفصیل عمران خان (اسٹارز ★ ★ ★ ★) آل راؤنڈر۔ سیدھے ہاتھ کے بیٹسمین؛ سیدھے ہاتھ کے فاسٹ باؤلر کپتانی کا دور:92-1988; 87-1986 ; 84-1982 تعلق: لاہور. طرز کپتانی: جارحانہ; حاکمانہ; تخلیقی; پر کشش. عمدہ حکمت عملی: اُنہیں سریز سے قبل اپنے کھلاڑیوں کے بارے میں بڑھا چڑھا کے بیان دے کر حریف ٹیم کو کنفیوژ کرنا بہت پسند تھا۔ مثلاً: 1982 میں پاکستان کے دورہ انگلینڈ سے کچھ عرصہ قبل انہوں نے عمدہ اسپنر عبدالقادر کی تعریف میں کہا کہ وہ 'بال کے جادوگر’ ہیں مگر اُن کا مزاج ایسا نہیں تھا، اِس لیے عمران خان نے عبدالقادر کو نمایاں داڑھی رکھنے کو کہا تاکہ وہ کسی جادوگر کی طرح نظر آسکیں۔ 1989 میں دورہ آسٹریلیا کے دوران عمران خان نے آسٹریلوی پریس کو بتایا کہ منظور الٰہی دنیا میں سب سے ’جارحانہ بیٹسمین’ ہیں۔ حالانکہ منظور الٰہی ایک بہترین اوسط آل راؤنڈر تھے۔ مگر جب وہ بیٹنگ کے لیے آئے تو آسٹریلوی کپتان نے اپنی ٹیم کو یہ مانتے ہو...
دو مہینے کی تنخواہ مانگنے پر اتنی بڑی سزا ؟
- Get link
- X
- Other Apps
دو مہینے کی تنخواہ مانگنے پر اتنی بڑی سزا ؟ یہ شہباز شریف کا پنجاب ہے. یہ واقعہ ہمارے چہرے پر بدنما داغ ہے تہذیب یافتہ معاشروں میں ایسے جرائم جنم ہی نہیں لیتے ایسے مظالم انہی معاشروں میں جنم لیتے ہیں جہاں قانون طاقت ور کے سامنے بے بس اور کمزور کے سامنے ہاتھی کی< طرح ہوتا ہے مجھے معلوم ہے یہ وڈیرا چھوٹ جائے گا مگر یہ واقعہ اس نظام کی بنیادیں ضرور ہلا دے گا_ مٹھن کوٹ پنجاب کا علاقہ ہے جہاں یاسر نام کا یہ مزدور ٹریکٹر چلا کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتا رہا یہ ایک وڈیرے کے ہاں کام کرتا رہا جب دو ماہ پورے ہوئے تو اس نے تنخواہ مانگی یاسر کا تنخواہ مانگنا توہین بن گیا وڈیرے نے انسان اور کتے اس پر چھوڑ دیے اور آخر میں وہ زبان کاٹ دی جس سے چند سکوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا اس غریب نے ۔گڈ گورنمنٹ کا نعرہ لگانے والے میاں تیری حکومت پر یہ دھبہ ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں انتظامیہ سے اس وڈیرے کی زبان سر عام کاٹی جائے ت...
نواز شریف چلا بھی گیا میری آپ کی زندگی میں کیا تبدیلی آئے گی
- Get link
- X
- Other Apps
نواز شریف چلا بھی گیا میری آپ کی زندگی میں کیا تبدیلی آئے گی؟ اس بات کا کوئی مطلب؟ بھائی بات بڑی سیدھی ہے آپ نے وقت کے فرعون کے خلاف جاری جنگ میں حصہ لیا یا نہیں؟ مطلب ن لیگ کے سپورٹر بھی یہ بات کرتے ہیں کہ یہ چور ہے لیکن زرداری سے بڑا چور تو نہیں ہے نا. لو جی اب اس بات میں کیا منطق ہے بھلا. اب اس پوائنٹ کی سمجھ کون کرے او بھائی خدا کا خوف کرو تھوڑا عقل کا استعمال کرو اپنے ارد گرد دیکھو کہ کوئی بندہ ایسا ہے جو قوم کا درد رکھتا ہے جو مڈل کلاس سے ہو جانتا ہو کہ ایک متوسط طبقہ کی کیا ضرویات ہیں ایک مزدور کی کیا ضرورت ہے ایک طالب علم کو تعلیم کے حصول میں کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے یقین کریں جب آپ اور میں یہ سوچ کر ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں گے تو انس...
بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کرنیوالے لاہوری کو 6ماہ قید
- Get link
- X
- Other Apps
بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کرنیوالے لاہوری کو 6ماہ قید, بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کرنیوالے لاہوری کو 6ماہ قید, لاکھ روپے جرمانہ لاہور کی مقامی عدالت نے پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو چھ ماہ قید اور دو لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ جواد نقوی نے عائشہ بی بی نامی خاتون کی جانب سے اپنے شوہر کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ میرے شوہر شہزاد ثاقب نے مجھے لاعلم رکھتے ہوئے دوسری شادی کی جو ایک جرم ہے۔ انھوں نے عدالت سے اس...
Allah nay ankho Ka noor Kyun Diya hay beautifull beyan
- Get link
- X
- Other Apps
Allah nay ankho Ka noor Kyun Diya hay beautifull beyan Maulana is the title preceding the name of respected Muslim religious leaders, in particular graduates of religious institutions, e.g. a madrassa or a darul Aloom, or scholars who have studied under other Islamic scholars. In short a person who have huge knowledge about Islam in all manners can be a Maulana.
Qayamat k din Jess ke Rooh Mango Hoge iske halakat ho ge by Molana Tariq Jameel
- Get link
- X
- Other Apps
سابق گورنز پنچاب اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء کے سگے بھانجے آج تک پاکستان میں کیا مکروہ دھندا کرتے رہے
- Get link
- X
- Other Apps
سابق گورنز پنچاب اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء کے سگے بھانجے آج تک پاکستان میں کیا مکروہ دھندا کرتے رہے فہد حجاب نام کا ایک سعودی شخص سعودی ائیرلائین کی ایک پرواز سے لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرتا ہے۔ فہد وہیل چئیر پر اُترتا ہے تو اُسے چند پاکستانی ائیرپورٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں اور باہر ایک ایمبولینس کھڑی ہوتی ہے جس میں اُسےلٹا کر ایک نامعلوم منزل کی طرف لے جانا شروع کردیا جاتا ہے۔ ایمبولینس لاہور کے ایک بڑے ہوٹل کی پارکنگ میں رُکتی ہے جہاں فہد کا کمرہ بُک ہوتا ہے۔ پاکستانی باشندوں میں ایک عربی بولنے والا مترجم بھی ہوتا ہے جو فہد کے ساتھ ہی ہوٹل کے ایک الگ کمرے میں رہائش اختیار کرلیتا ہے۔ پاکستان کی خفیہ ایجنسیز جب فہد حجاب کو ائیرپورٹ سے وہیل چئیر پر باہر آتے دیکھتی ہیں تو اُنہیں کچھ شک گزرتا ہے کہ یہ فہد نہ تو پاکستان بزنس کے سلسلے میں آیا ہے اور نہ ہی یہ سیاح ہوسکتا ہے کیونکہ اسکی تو اپنی حالت اتنی ٹھیک نہیں ہے اور وہیل چئیر پر یہ بیٹھ کر باہر آرہا ہے۔ ایف آئی اے، آئی بی کے افسران فہد حجاب کا پیچھا کرتےہیں تو ائیرپورٹ پر کھڑی ایمبولینس اُنکے شک کو اور تقویت دیتی...
ﺍﮔﺮ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﻗﺒﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﻣﺎﯾﻮﺱ ﻣﺖ ﮨﻮ
- Get link
- X
- Other Apps
ﺍﮐﺜﺮ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﻗﺒﻮﻝ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺒﮭﺎﺭ ﺳﺐ ﮐﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﮐﺎﻡ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﯿﺴﮯ ﺗﻌﻠﯿﻢ، ﺷﺎﺩﯼ، ﺑﭽﮯ، ﺟﺎﺏ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﺭﮦ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﭨﯿﺲ ﺍﭨﮭﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﺧﺮ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﮐﯿﻮﮞ؟ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﻮﮞ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ، ﺑﭻ ﮔﯿﺎ، ﺍﺗﻨﺎ ﻭﻗﺖ ﻟﮓ ﮔﯿﺎ۔ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﮨﻢ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﻣﻠﺘﯽ ﻧﻌﻤﺘﯿﮟ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺭﺷﮏ، ﺣﺴﺪ، ﺑﺪ ﮔﻤﺎﻧﯽ، ﻧﺎﺷﮑﺮﯼ ﯾﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﻣﺤﺮﻭﻣﯽ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﺱ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻭﮦ ﺍﻟﻠﮧ ﺧﺎﻟﻖ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺑﮩﺘﺮ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﮯ، ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﮞ ﺩﯾﺮ ﮨﮯ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﺍﮔﺮ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﻗﺒﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﻣﺎﯾﻮﺱ ﻣﺖ ﮨﻮ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮫ ﺟﺎﺅ ﮐﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺻﺒﺮ ﭘﺮ ﺟﻮ ﺭﺣﻤﺘﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﺍﯾﺴﯽ ﺷﺎﻧﺪﺍﺭ ﮨﯽ ﮨﻮﮞ ﮔﯽ ﮐﮧ ﺟﺐ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﺍﺗﺮﯾﮟ ﮔﯽ ﺗﻮ ﭘﻮﺭﺍ ﺟﮩﺎﻥ ﮨﻼ ﺩﯾﮟ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﺳﺐ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺗﮑﺘﮯ ﺭﮦ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ، ﺍﻥ ﺩﻋﺎﺅﮞ ﮐﻮ ﻭﻗﺖ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻟﮓ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﮩﺖ ﻋﺎﻟﯽ ﺷﺎﻥ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺳﮯ ﭘﻮﺭﺍ ﮨﻮﻧﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺻﺒﺮ ﮐﺎ ﭘﮭﻞ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻣﯿﭩﮭﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔
بڑی بہن سے منگنی توڑ کر چھوٹی سے شادی کرنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا
- Get link
- X
- Other Apps
گوجرانوالا: شوکت آباد کے علاقے میں لڑکی نے چھری کے وار کرکے سابق منگیتر کو زخمی کردیا گوجرانوالہ کے علاقے شوکت آباد میں لڑکی نے چھری کے وار کرکے اپنے بہنوئی اور سابقہ منگیتر وقاص کو زخمی کردیا۔ زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ 25 سالہ وقاص نے چار ماہ قبل ہی ملزمہ فروا کی چھوٹی بہن انعم سے شادی کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی لڑکے نے بڑی بہن سے منگنی توڑ کر اس کی چھوٹی بہن انعم سے کورٹ میرج کرلی تھی جب کہ ملزمہ فروا کو اس بات کا غصہ تھا اور وہ وقاص کے ساتھ ہی شادی کرنا چاہتی تھی۔ موقع پاتے ہی اس نے سابقہ منگیتر کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
انگلیاں اور انسانی شخصیت
- Get link
- X
- Other Apps
م اہرین کا کہنا ہے کہ ایک انسان اپنی انگلیوں کی ساخت کے ذریعے بھی اپنی اور دوسروں کی شخصیت کے بارے میں اہم معلومات جان سکتا ہے۔ان کے مطابق انسانوں میں بہ لحاظ ساخت تین اقسام اے، بی اور سی کی انگلیاں پائی جاتی ہیں ۔ ان کا تعارف درج ذیل ہے: قسم اے کی انگلیاں اگر آپ کی انگلیوں کی ساخت ایسی ہے تو آپ مندرجہ ذیل خصوصیات کے حامل ہوں گے: ٭… آپ اپنے جذبات آسانی سے ظاہر نہیں ہونے دیتے اور دوسروں کے سامنے اپنے آپ کو مضبوط دکھاتے ہیں۔ ٭ …آپ اپنی اندر کی باتیں چھپانے پر عبور رکھتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی آپ کے موڈ کااندازہ چہرے سے ہوجاتا ہے۔ ٭…آپ بڑے دل کے مالک ہیں۔اسی لیے ہر وقت دوسروں کی مدد کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ٭ …آپ اجنبیوں کے ساتھ بہت زیادہ نہیں گھلتے ملتے لیکن اپنوں کے ساتھ بہت زیادہ محبت سے پیش آتے ہیں۔ ٭ …آپ قدرتی طور پر بہت زیادہ ہنس مکھ شخصیت رکھتے ہیں اور عام لطیفوں سے بھی کھل کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ قسم بی کی انگلیاں ٭…آپ کی فطرت میں وفا شعاری بہت زیادہ ہے اورآپ کو دھوکے باز لوگ بالکل بھی پسند نہیں ۔ ٭…آپ ہر ممکن طور پر پرسکون رہتے ہوئے دوسروں کے س...
عامر خان کی ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ شائقین کو متاثر نہ کرسکی
- Get link
- X
- Other Apps
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار عامر خان اور زائرہ وسیم کی فلم’’سیکریٹ سپراسٹار‘‘ریلیز کے پہلے روز توقع کے خلاف شائقین کی زیادہ تعداد کو متاثر نہ کرسکی ۔ فلم’’دنگل‘‘کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی اگلی فلم’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے تھے۔عامر خان بھی اپنی فلم کو لے کر بہت پرجوش تھےاور فلم کی تشہیر کے لئے ترکی کا دورہ بھی کرچکے تھے۔گزشتہ روز لوگوں کا انتظار ختم ہوا اور عامر کی ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی۔ فلم کی ریلیز سے قبل امید کی جارہی تھی کہ عامر خان کی یہ فلم بھی ’’دنگل‘‘کی طرح کامیابی کے جھنڈے گاڑ ے گی اور تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے غیر معمولی بزنس کرے گی لیکن ہوا اس کے برعکس۔ بھارتی تجزیہ نگاروں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم ریلیز کے پہلے روز 15 کروڑ کے لگ بھگ بزنس کرے گی تاہم اب کہاجارہا ہے کہ فلم 10 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور نہیں کرسکے گی۔ فلم کی کہانی ایک مسلمان نوجوان لڑکی انسیا(زائرہ وسیم) کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بننا چاہتی ہے لیکن والد کی جانب سے لگائی جانے و...
احترامِ انسانیت
- Get link
- X
- Other Apps
احترام انسانیت وہ صفت اور خوبی ہے جس سے انسانیت کا دوام وابستہ ہے۔ شرف انسانی کا مطلب ہی احترام انسانیت ہے ۔ انسانیت سے مراد ہر شخص بلا کسی تفریق مذہب و ملت، قوم و ملک ہے۔ دنیا کا ہر فرد قابل احترام ہے اس لیے کہ وہ انسان ہے۔ مذاہب عالم میں بھی احترام انسانیت کا درس دیا گیا ہے۔ اگر ہم یوں کہیں کہ احترام انسانیت دنیا میں بسنے والوں کا مشترکہ ورثہ ہے تو غلط نہیں ہوگا۔ ایک دوسرے کا احترام مہذّب اقوام کی ترقی کا راز اور امتیاز ہے۔ کتنی ہی اقوام اور ثقافتیں صرف اِس لیے قابل رشک ہوئیں کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کیا کرتی تھیں، اور اپنی نئی نسل کو اخلاقیات کا درس دیتے وقت احترام کی اہمیت پر زور دیتی تھیں۔ انسانوں کے درست اجتماعی معاملات کا دار و مدار ایک دوسرے کے احترام سے وابستہ ہے۔ اسلام نے احترام انسانیت کا نہ صرف درس دیا، بل کہ اس پر انتہائی عمل پیرا ہونے کا حکم بھی دیا۔ اسلام نے انسانوں کی دل آزاری سے اجتناب برتنے اور حقوق انسانی کے تحفّظ پر انتہائی زور دیا ہے۔ احترام کی صفت اسلامی اخلاقیات میں سے ایسی خوبی ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ ربط اور تعلق کی بنیاد ہے۔ شریعت...
- Get link
- X
- Other Apps
واشنگٹن: امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پاؤمپے نے دعویٰ کیا ہے کہ بازیاب کرائے گئے امریکی خاندان کو 5سال تک پاکستان میں ہی رکھا گیا ۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھنک ٹینک فاؤنڈیشن فارڈیفنس آف ڈیموکریسیز میں خطاب کرتے ہوئے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پاؤمپے نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ہفتے پاک افغان سرحد سے 4 رکنی امریکی خاندان کو5 سال تک پاکستان میں ہی مغوی بنا کر رکھا گیا تھا۔ ميرے خيال ميں تاريخ يہی ظاہر کرتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ميں پاکستان سے بامعنی تعاون کی توقعات کم ہی رکھنی چاہئيں اور ہماری انٹيلی جنس بھی کچھ ايسے ہی اشارے فراہم کرتی ہے۔ سی آئی اے چیف کا کہنا تھا کہ امریکا وہ تمام کوششیں کررہا ہے جس سے افغان طالبان مذاکرات کی میز پر آجائیں اور طالبان کو یقین ہو جائے کہ وہ یہ معاملہ میدانِ جنگ میں فتح سے حل نہیں کر سکتے۔ آئندہ چند روز میں امریکی حکومت 2011 میں ایبٹ آباد میں ہونے والی کارروائی کے بارے میں دستاویزات بھی جاری کرے گی۔ 5 غیرملکی مغوی بازیاب سی آئی اے سربراہ کا یہ دعویٰ پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے مغوی خاندان کی بازیابی کے حوالے سے تفصیلا...
ارشد وارثی نے سلمان خان کے شو بگ باس کو اڑے ہاتھوں لیا
- Get link
- X
- Other Apps
ممبئی : بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار ارشدوارثی کا کہنا ہے کہ ’’بگ باس‘‘ کی انتظامیہ شو کی ریٹنگ کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور سستی شہرت کے لیے بے وقوف لوگوں کو پروگرام میں لیا جارہا ہے ۔ بھارت کے ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کو سب سے زیادہ متنازعہ ریئلٹی شو تصور کیا جاتا ہے اور صرف ریٹنگ کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن یہ سب جاننے کے باوجود کوئی اس حوالے سے بات نہیں کرتا اور اس کی سب سے بڑی وجہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہیں کیوں کہ انڈسٹری میں رہتے ہوئے بھی ان سے پنگا نہیں لے سکتا مگر اداکار ارشد وارثی نے آخرکار ’بگ باس 11‘‘ کے حوالے سے لب کشائی کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2006 میں ’’بگ باس‘‘ کے پہلے شو کی میزبانی کرنے والے بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار ارشد وارثی نے’’ بگ باس‘‘ کی انتظامیہ کو بزنس مین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے صرف پیسہ بنارہے ہیں اور سستی شہرت کے لیے بے وقوف لوگوں کو پروگرام میں لیا جارہا ہے جس کی وجہ سے شو پستی کی جانب جارہا ہے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سلمان خان کا داؤد ابراہیم کے رشتے دار کو کرارا جواب ارشد وارثی کا...
مریم نواز کے سمدھی کے گھر کے پر روکنے کے واقعے کو بڑھا کر پیش کیا گیا گورنر سندھ
- Get link
- X
- Other Apps
کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں مریم نواز کے سمدھی کے گھر کے باہر ہونے والا واقعہ کچھ بھی نہیں ہے لیکن میڈیا کے سامنے کہانی کچھ کی کچھ بن گئی ۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ میری غلطی یہ تھی کہ میں وہاں پروٹوکول کے ساتھ نہیں گیا، ہر جگہ پروٹوکول کے ہمراہ جانا پسند نہیں جب کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والا واقعہ کچھ بھی نہیں ہے تاہم میڈیا کے سامنے کہانی کچھ کی کچھ بن گئی۔ مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر کے گھر رش کے سبب گیٹ پر کھڑا ہونا پڑا تاہم فون کرنے کے بعد دروازہ کھول دیا گیا تھا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : گورنر سندھ مریم نوازسے ملنے پہنچے تو کسی نے دروازہ ہی نہ کھولا واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ محمد زبیر اسلام آباد میں مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر کے گھر ان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو ان کے چوکیدار نے اندر داخلے کی اجازت نہ دی جس پر وہ باہر انتظار کرتے رہے مگر کافی دیر انتظار کے بعد وہ روٹھ کر واپس چلے گئے تاہم بعد میں انہیں اندر بلا لیا گیا۔
بھابھی پرتشدد، بھارتی اسٹاریوراج سنگھ بھی الزامات کی زد میں آگئے
- Get link
- X
- Other Apps
نئی دہلی: بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ پر بھابھی پر تشدد کا الزام عائد ہوگیا، انھیں بھی اپنی والدہ شبنم سنگھ اور بھائی زورآور سنگھ کے ساتھ گھریلو تشدد کے کیس میں ملوث قرار دیاگیا ہے۔ یہ کیس زورآور کی بیوی اور بگ باس سیزن 10 میں حصہ لینے والی اکانکشا سنگھ نے دائر کیا ہے، اس معاملے کی سماعت 21 اکتوبر کو ہوگی۔ اکانکشا کی وکیل سواتی سنگھ کہتی ہیں کہ تشدد صرف جسمانی نہیں ہوتا بلکہ ذہنی اور معاشی بھی ہوتا ہے، میری موکلہ کو ذہنی طور پر تشدد کا نشانہ بنانے میں یوراج نے بھی اپنی والدہ اور بھائی کا ساتھ دیا۔
واٹس ایپ کے 12 مفید فیچرز استعمال کرنے کا طریقہ
- Get link
- X
- Other Apps
آج کل شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو واٹس ایپ کا استعمال نہ کرتا ہو لیکن بہت کم لوگ اس کے تمام فیچر سے واقف ہوں سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ ہماری زندگی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے۔ زیادہ تر لوگ تو روابط اور خط کتابت کے لیے اب اسی ایپ کا استعمال کرنے لگے ہیں لیکن واٹس ایپ پر ہم پیغامات، تصاویر اور ڈاکیومنٹس بھیجنے اور وصول کرنے کے علاوہ اور بھی بہت سے کام کرسکتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ایک اور ویب سائٹ فیس بک کی طرح ہم واٹس ایپ پر بھی اپنی کسی مخصوص پوسٹ کو ’پن‘ کرسکتے ہیں جس سے وہ پوسٹ دیگر تمام پیغامات سے ہمیشہ سرفہرست رہے گی اور ہمیں اسے تلاش کرنے میں وقت ضائع کرنے کے بجائے بہ آسانی اس پوسٹ تک رسائی حاصل رہے گی۔ کسی بھی نمبر کو پن کرنے کے لیے ہمیں اس نمبر پر کچھ دیر کے لیے انگلی رکھنی ہوگی اور اس کے بعد ’پن آئیکن‘ پر کلک کرسکتے ہیں جب کہ ایک وقت میں ہم صرف 3 نمبروں کو ہی ’پن‘ کرسکتے ہیں۔ ویڈیو کی طرح واٹس ایپ میں تصویر کو بھی ایڈٹ کیا جاسکتا ہے البتہ اس میں کسی قسم کے فلٹر لگانے کے بجائے مختلف اقسام کے ایموجیز اور ڈوڈلز کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔ گیل...
بچن فیملی نے ’’دیوالی‘‘ منانے سے انکار کردیا
- Get link
- X
- Other Apps
ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ’’بچن خاندان‘‘ نے رواں سال ہندوؤں کا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ منانے سے انکار کردیا ہے۔ دیوالی ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہے جسے بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو برادری کے لوگ نہایت اہتمام سے مناتے ہیں۔ اس موقعے پر گھروں میں چراغاں کے ساتھ ایک دوسرے کو تحفے تحائف بھی دیئے جاتے ہیں۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام فنکار، چاہے ان کا تعلق ہندو مت سے ہو یا نہیں، اس تہوار کا اہتمام کرتے ہیں اور اپنے گھروں میں دیوالی کی تقریبات منعقد کرتے ہیں جس میں فلم انڈسٹری کے تمام افراد شرکت کرتے ہیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: بچن فیملی نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر مسلم فنکاربھی اپنے گھروں میں دیوالی کی پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں۔ تاہم بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے گھر دی جانے والی پارٹی کے چرچے کئی دنوں تک میڈیا میں جاری رہتے ہیں۔ امیتابھ بچن ہرسال اپنے گھر دیوالی کی تقریب منعقد کرتے ہیں تاہم اس بار پوری بچن فیملی نے دیوالی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امیتابھ کے اس فیصلے نے بھارتی میڈیا سمیت تم...
ٹوتھ پیسٹ سے کیل مہاسوں کا خاتمہ
- Get link
- X
- Other Apps
ٹوتھ پیسٹ دانتوں کو سفید اور چمکدار بناتے ہیں لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ چہرے پر دانوں اور کیل مہاسوں کا علاج بھی اس میں پوشیدہ ہے۔ اگر آپ کا چہرہ دانوں اور کیل مہاسوں کی وجہ سے بدصورت لگتا ہے تو اب فکر کی کوئی بات نہیں، آپ گھر بیٹھے ان سے نجات پاسکتے ہیں اور اس پر کوئی اضافی خرچہ بھی نہیں ہوتا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ٹوتھ پیسٹ ٹیوب پر موجود رنگوں کے بارے میں جاننا کیوں ضروری ہے؟ ٹوتھ پیسٹ میں ٹرائی کلوسان اور ہائیڈروجن پرآکسائیڈ نامی مادّوں کی موجودگی اسے دانوں اور کیل مہاسوں کےلیے بہترین علاج بنادیتی ہے۔ ایک معمولی مقدار کو دانوں اور کیل مہاسوں سے متاثرہ حصے پر لگا کر 2 گھنٹے تک چھوڑ دیجیے اور پھر اسے صاف کریں گے تو حیرت کن نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا۔ بہترین نتائج کےلیے اس عمل کو روزانہ دوہرایا جائے جب کہ حساس جلد والے افراد اسے محتاط انداز میں استعمال کریں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق رکن دوست محمد خان پیپلزپارٹی میں شامل
- Get link
- X
- Other Apps
لاہور: خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن دوست محمد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ آصف زرداری نے خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن)کی وکٹ اڑادی۔ (ن) لیگ کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن دوست محمد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ دوست محمد خان نے آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کے دوران شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقعے پر پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ دوست محمد خان نے رواں سال جون میں مسلم لیگ(ن)چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ (ن)لیگ میں تنظیم سازی ہے اور نہ ہی کارکنوں کی کوئی قدر۔ واضح رہے کہ دوست محمد خان نے 2013 میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیار کی تھی۔
مفتی عبدالقوی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
- Get link
- X
- Other Apps
ملتان: مفتی عبدالقوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کو مجسٹریٹ پرویزخان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے مفتی عبدالقوی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے انہیں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد انہیں تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی گرفتار واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مفتی عبدالقوی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی جس پر مفتی عبدالقوی نے گرفتاری دینے کے بجائے وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی تھی تاہم پولیس نے انہیں جھنگ جاتے ہوئے راستے سے گرفتارکرلیا تھا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی گرفتار واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سی...
اٹلانٹا میں بچوں کواوون میں جلا کر مارنے والی ماں گرفتار
- Get link
- X
- Other Apps
اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والی 24 سالا لامورا ولیمزنے اپنے دو بچے ایک سالہ جےکارٹراوردو سالہ پین کو اوون میں رکھ کر جلا کر مار ڈالا۔ ہلاک ہونے والے بچوں کے باپ جیمل کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نے ویڈیوکال کے ذریعے دونوں بچوں کی موت کی اطلاع دی، اپنےبچوں کو مردہ حالت میں دیکھ کر فوری پولیس کو خبردی، پولیس نےفوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل ماں کو گرفتارکرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے جیمل کاکہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ بیوی نے ایسا کیوں کیا لیکن میری دنیا تباہ ہوگئی ہے، لاموراولیمزکی بہن نے دونوں بچوں کے قتل کو ناقابل تلافی جرم قراردیتے ہوئے اپنی بہن کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
جے این یو میں طلبا یونین کے انتخابات اور پاکستان میں طلبا سیاست
- Get link
- X
- Other Apps
این یو میں طلبا یونین کے انتخابات اور پاکستان میں طلبا سیاست بھارت میں طلبا تنظیموں کے انتخابات پاکستانی طلبا تنظیموں کےلیے بہت بڑا سبق لیے ہوئے ہیں۔ جوہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) بھارت کا معروف سرکاری تعلیمی ادارہ ہے جو بھارتی دارالحکومت دہلی میں واقع ہے۔ جے این یونیورسٹی جو اپنی جمہوری اقدار کے حوالے سے مشہور ہے۔ حال ہی میں ہونے والے طلبا یونین کے انتخابات میں بائیں بازو کے اتحاد ’’یونائیٹڈ لیفٹ‘‘ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے طلبا ونگ ’’اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد‘‘ (اے بی وی پی) کو مکمل شکست دی ہے۔ اے بی وی پی رجعت پسند طلبا تنظیم ہے جسے ہندو فاشسٹ حکومتی جماعت بی جے پی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انتخابات میں اے آئی ایس اے، ایس ایف آئی اور ڈی ایس ایف کے اتحاد نے صدر، نائب صدر، سیکریٹری اور جوائنٹ سیکریٹری کے چاروں عہدوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ صدر کے عہدے کےلیے یونائیٹڈ لیفٹ کی امیدوار گیتا کماری، نائب صدر زویا خان، جنرل سیکریٹری کے عہدے پر دگیرالا کرشنن اور جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے کےلیے سوبھانشو سنگھ کی جیت ہوئی ہے۔ جے این یو میں ...