نواز شریف چلا بھی گیا میری آپ کی زندگی میں کیا تبدیلی آئے گی

نواز شریف چلا بھی گیا میری آپ کی زندگی میں کیا تبدیلی آئے گی؟
اس بات کا کوئی مطلب؟ بھائی بات بڑی سیدھی ہے آپ نے وقت کے فرعون کے خلاف جاری جنگ میں حصہ لیا یا نہیں؟
مطلب ن لیگ کے سپورٹر بھی یہ بات کرتے ہیں کہ یہ چور ہے لیکن زرداری سے بڑا چور تو نہیں ہے نا. لو جی اب اس بات
میں کیا منطق ہے بھلا. اب اس پوائنٹ کی سمجھ کون کرے او بھائی خدا کا خوف کرو تھوڑا عقل کا استعمال کرو اپنے ارد
گرد دیکھو کہ کوئی بندہ ایسا ہے جو قوم کا درد رکھتا ہے جو مڈل کلاس سے ہو جانتا ہو کہ ایک متوسط طبقہ کی کیا
ضرویات ہیں ایک مزدور کی کیا ضرورت ہے ایک طالب علم کو تعلیم کے حصول میں کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے یقین
کریں جب آپ اور میں یہ سوچ کر ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں گے تو انسانیت اپنی اصل حالت میں ہمارے اندر موجود ہو
گی یا آپ ایسے بندے کو مسند اقتدار پر دیکھنا ہی نہیں چاہتے آپ کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ کون کیا کر رہا ہے لوٹ
رہا ہے کھا رہا ہے بھنبھوڑ رہا ہے آپ کو اس سے کوئی غرض نہیں پھر انتظار کیجئے گا اس وقت کا جب اس بھیڑئیے کے
شکار آپ ہوں گے اور جے آئی ٹی یا سپریم کورٹ سب کی آنکھیں بند ہوں گی آپ کی چیخیں کوئی نہیں سنے گا بس انتظار
کیجئے گا یا پھر ہوش کے ناخن لو خدارا اپنے فرض کو پہچانو اس سے پہلے کہ آپ کے لئیے صور اصرافیل پھونک دیا
جائے اور آپ منوں مٹی کے نیچے ہوں مٹی کے اوپر رہتے ہوئے اپنے فرض کو پہچانو اور اس ملک کی رضیہ کو غنڈوں
سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرو سیف بھائی#
Comments
Post a Comment