دو مہینے کی تنخواہ مانگنے پر اتنی بڑی سزا ؟
دو مہینے کی تنخواہ مانگنے پر اتنی بڑی سزا ؟
یہ شہباز شریف کا پنجاب ہے. یہ واقعہ ہمارے چہرے پر بدنما داغ ہے تہذیب یافتہ معاشروں میں ایسے جرائم جنم ہی نہیںلیتے ایسے مظالم انہی معاشروں میں جنم لیتے ہیں جہاں قانون طاقت ور کے سامنے بے بس اور کمزور کے سامنے ہاتھی کی<
طرح ہوتا ہے مجھے معلوم ہے یہ وڈیرا چھوٹ جائے گا مگر یہ واقعہ اس نظام کی بنیادیں ضرور ہلا دے گا_ مٹھن کوٹ
پنجاب کا علاقہ ہے جہاں یاسر نام کا یہ مزدور ٹریکٹر چلا کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتا رہا یہ ایک وڈیرے کے ہاں کام
کرتا رہا جب دو ماہ پورے ہوئے تو اس نے تنخواہ مانگی یاسر کا تنخواہ مانگنا توہین بن گیا وڈیرے نے انسان اور کتے اس پر
چھوڑ دیے اور آخر میں وہ زبان کاٹ دی جس سے چند سکوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا اس غریب نے ۔گڈ گورنمنٹ کا نعرہ
لگانے والے میاں تیری حکومت پر یہ دھبہ ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں انتظامیہ سے اس وڈیرے کی زبان سر عام کاٹی جائے
تاکہ کوئی وڈیرا جاگیردار کوئی چوہدری دوبارہ یہ حرکت نہ کرسکے
Comments
Post a Comment