بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کرنیوالے لاہوری کو 6ماہ قید

                              بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کرنیوالے لاہوری کو 6ماہ قید,           

                                     

            بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کرنیوالے لاہوری کو 6ماہ قید,

                          

 لاکھ روپے جرمانہ لاہور کی مقامی عدالت نے پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر 

دوسری شادی کرنے والے شخص کو چھ ماہ قید اور دو لاکھ جرمانے کی سزا سنا 

دی۔ لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ جواد نقوی نے عائشہ بی بی نامی خاتون کی 

جانب سے اپنے شوہر کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست 

میں موقف اپنایا گیا تھا کہ میرے شوہر شہزاد ثاقب نے مجھے لاعلم رکھتے ہوئے 

دوسری شادی کی جو ایک جرم ہے۔ انھوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان 

کے شوہر کی دوسری شادی کو غیر قانونی قرار دی جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 

خاتون کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے دوسری شادی کرنے والے شخص کو 

دو لاکھ جرمانہ اور چھ ماہ قید کی سزا دےدی۔ خیال رہے کہ اسلامی نظریاتی 

کونسل کی جانب سے دوسری شادی کے حوالے سے موجودہ قانون پر متعدد مرتبہ 

تنقید کی گئی ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کو دوسری شادی کے لیے اپنی 

پہلی بیوی سے تحریری طور پر اجازت لینے کی ضرورت ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

احترامِ انسانیت

بھابھی پرتشدد، بھارتی اسٹاریوراج سنگھ بھی الزامات کی زد میں آگئے

عامر خان کی ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ شائقین کو متاثر نہ کرسکی