اٹلانٹا میں بچوں کواوون میں جلا کر مارنے والی ماں گرفتار

اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والی 24 سالا لامورا ولیمزنے اپنے دو بچے ایک سالہ جےکارٹراوردو سالہ پین کو اوون میں  رکھ کر جلا کر مار ڈالا۔ 

ہلاک ہونے والے بچوں کے باپ جیمل کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نے ویڈیوکال کے ذریعے دونوں بچوں کی موت کی اطلاع دی، اپنےبچوں کو مردہ حالت میں دیکھ کر فوری پولیس کو خبردی، پولیس نےفوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل ماں کو گرفتارکرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے جیمل کاکہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ بیوی نے ایسا کیوں کیا لیکن میری دنیا تباہ ہوگئی ہے، لاموراولیمزکی بہن نے دونوں بچوں کے قتل کو ناقابل تلافی جرم  قراردیتے ہوئے اپنی بہن کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

احترامِ انسانیت

بھابھی پرتشدد، بھارتی اسٹاریوراج سنگھ بھی الزامات کی زد میں آگئے

عامر خان کی ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ شائقین کو متاثر نہ کرسکی